اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے خبر رساں ایجنسی سبأ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا یمن کا محاصرہ جاری رکھنے پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاض امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فریق کو یمنی عوام کے محاصرے کو قانونی جواز فراہم کرنے کا حق حاصل نہیں، جبکہ اس محاصرے کی حمایت میں دیے جانے والے بیانات دراصل سعودی پالیسیوں کا دفاع ہیں۔
مہدی المشاط نے سعودی عرب کی جانب سے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض کو اس کارروائی کی قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے لیے واحد راستہ یمن کا محاصرہ ختم کرنا ہے، کیونکہ اس پالیسی کو جاری رکھنے کی قیمت محاصرہ اٹھانے سے کہیں زیادہ بھاری ثابت ہوگی
آپ کا تبصرہ